May ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ایران کے درمیان علاقائی معاملات پر سیاسی مذاکرات تعمیری ثابت ہوں گے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور 4 یورپی ممالک کے حکام نے ایران کے ساتھ یمن کے حوالے سے روم میں مذاکرات کئے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی ڈپٹی انچارج ہیلگا اشمد نے ان مذاکرات میں حصہ لیا.

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ میونیخ سیکورٹی کانفرنس کے بعد یمن کی صورتحال پر تعمیری مذاکرات کئے گئے ہیں.

اس اجلاس میں شریک فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ اجلاس عنقریب برسلز میں منعقد کیا جائے گا.

ٹیگس