May ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • یمن و شام میں نصف سے زائد اسپتالوں کی تباہی

عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران خاص طور سے یمن و شام میں اسپتالوں اور طبی مراکز پر بارہ سو سے زائد حملے ہوئے ہیں۔

عالمی ریڈکراس کمیٹی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ صرف دو برسوں کے دوران بارہ سو سے زائد بار کئے جانے والے ان حملوں میں شام میں پچاس فیصد سے زائد اسپتال اور طبی مراکز تباہ ہوئے ہیں جبکہ یمن میں بھی صرف پینتالیس فیصد اسپتالوں اور طبی مراکز کی سرگرمیاں جاری رہ سکی ہیں۔

یمن پر گذشتہ تین برس سے زائد عرصے سے سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں جن میں اب تک چودہ ہزار سے زائد عام شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوئے ہیں۔شام کی حکومت اور عوام کو بھی دو ہزار گیارہ سے امریکہ اور بعض یورپی و مختلف عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گروہوں کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔عالمی ریڈکراس کمیٹی نے افغانستان میں متحارب فریقوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ طبی مراکز کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔کمیٹی نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدامنی کی بنا پر اس کے لئے سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

ٹیگس