Aug ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۰:۳۷ Asia/Tehran
  •  غزہ میں امید کی کرن، حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز سے اتفاق کرلیا

 فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے وابستہ ایک ذریعے نے بتایا کہ حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی نئی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  اس سلسلے میں، حماس سے وابستہ ایک ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا: "ہم نے ثالثی کرنے والے ممالک کو نئي تجویز کے بارے میں اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔

اس سے پہلے باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ  مصر نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔

 باخبر ذرائع کے مطابق یہ تجویز مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف  کے منصوبے  میں پیش کردہ نکات پر مشتمل ہے۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اس تجویز کے مندرجات متعدد بنیادی نکات پر مشتمل ہیں جن  10 زندہ صہیونی قیدیوں کی رہائی اور ہلاک ہونے والے قیدیوں کی 18 لاشوں کی حوالگی، اقوام متحدہ اور ریڈ کراس جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل، 60 روزہ جنگ بندی کا قیام اور جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز شامل ہے۔

ٹیگس