May ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • لندن ؛سینٹرل بینک کی عمارت کے گرد سیکورٹی سخت

برطانوی پولیس نے لندن میں سینٹرل بینک کی عمارت کے اطراف میں سیکورٹی تدابیر سخت کرتے ہوئے عمارت کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ برطانوی پولیس نے ملک کے سینٹرل بینک کی عمارت کو اپنے گھیرے میں لے کر سٹی کے علاقے میں معمولات زندگی میں خلل پیدا کر دیا ہے-

خبروں کے مطابق لندن کے سٹی علاقے میں واقع سینٹرل بینک کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور ہتھیاروں سے لیس پولیس اہلکار سینٹرل بینک کی عمارت کے ارد گرد تعینات ہیں-

  بدھ کو سینٹرل بینک کی عمارت کے قریب بغیر ڈرائیور ایک وانٹ کار کے پارک ہو جانے کے بعد علاقے میں سیکورٹی چوکس کر دی گئی ہے- لندن کے وسطی علاقے میں سٹی محلہ ایک انتہائی مصروف اور اہم علاقہ کہلاتا ہے اور ملک کی زیادہ تر اقتصادی سرگرمیاں اسی علاقے میں انجام پاتی ہیں-

اس علاقے میں تین لاکھ تیس ہزار افراد کام کرتے ہیں جو زیادہ تر بینکوں اور مالیاتی اداروں سے منسلک ہیں-

 

ٹیگس