اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر فرد جرم عائد
Jun ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
فنڈز کے غلط استعمال پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارانیتن یاہو پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
صیہونی وزیراعظم کی اہلیہ سارانیتن یاہو مالی بدعنوانی میں ملوث ہیں اور ان پریہ الزام ہے کہ انہوں نے باورچی کی موجودگی کو خفیہ رکھ کر کھانا منگوایا تھا۔ انہوں نےسوا کروڑ روپے کے کھانے وزیراعظم ہاؤس میں جعلسازی سے منگوائے تھے۔
جرم ثابت ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ اور وزیراعظم ہاؤس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو دھوکا دہی کے الزام میں 5 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔