Jun ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعطم کی اہلیہ مالی بدعنوانی میں ملوث، فرد جرم عائد

اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر سرکاری خزانے میں خورد برد پر فرم جرم عائد کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیت المقدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کیس کی سماعت ہوئی اور جج نے سرکاری خزانے میں خورد برد ثابت ہونے کے بعد ان پر فرد جرم عائد کیا جبکہ ان کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پر بھی فرد جرم عائد کیا گیا۔

فرد جرم ایسے میں عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں اور پولیس ان سے متعدد بار تفتیش کرچکی ہے اور ان پر الزامات کی تحقیقات اب تک جاری ہیں جس کے باعث ان پر فرد جرم عائد نہیں کیا گیا تاہم فرد جرم عائد کرنے کی تلوار ان پر لٹک رہی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں جعلسازی کے ذریعے ایک لاکھ ڈالر کے کھانے منگوائے تھے جس کی تحقیقات گزشتہ برس اگست میں شروع ہوئی تھی اور اس دوران ان سے پولیس نے کئی گھنٹوں تک تفتیش بھی کی۔

ٹیگس