افغانستان میں 5 امریکی فوجی ہلاک
افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی فوجی قافلے پر کار بم حملے میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق لوگر کے علاقے پلِ عالم میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی فوجی قافلے سے ٹکرادی۔ دھماکے میں5 امریکی فوجی ہلاک اور ان کی دو بکتر بند گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں غیر ملکی جارح افواج کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 امریکی فوجی مارے گئے۔
افغان حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ۔
لوگر پولیس کے ترجمان شاہ پور عرب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں امریکی فوجی قافلے کونقصان پہنچا۔
صوبائی کونسل کے سربراہ حسیب ستانکزئی نے بتایا کہ امریکی فوجی دستہ عسکریت پسندوں کے خلاف ایک آپریشن کرکے واپس اپنے بیس آرہا تھا کہ راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا۔