Jul ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • علاقائی مسائل کے حل میں ایران کے موثر کردار پر روس کی تاکید

روس کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام اور مشرق وسطی کے علاقے میں ایران کا اثر و رسوخ کم کرنے کی درخواست حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔

رشا ٹوڈے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ علاقے کے مسائل، ایران جیسے اہم ملکوں کے کردار کے بغیر حل نہیں ہو سکتے۔

انھوں نے شام کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور شامی پناہ گزینوں کی محفوظ وطن واپسی کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر تاکید کی۔ روس کے وزیر خارجہ نے آستانہ مذاکرات میں نگراں کی حیثیت سے اردن کے کردار کو بھی سراہا۔ لاوروف نے مشرق وسطی کے علاقے میں قیام امن کے لئے سنجیدہ کوششوں کو اہمیت کاحامل قرار دیا۔

اس موقع پر اردن کے وزیر خارجہ نے بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ امن ایک عالمی مطالبہ ہے اور اردن، علاقے میں قیام امن کے اصول کا پابند رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ روس کے کردار کو بھی خاص اہمیت دیتا ہے۔

ٹیگس