چین اورہندوستان کی جانب سے ایران مخالف پابندیاں نظرانداز
Jul ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۶:۱۹ Asia/Tehran
چین اورہندوستان نے امریکہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔
توانائی کے شعبے کے ایک تحقیقاتی مرکز (FGE) نے اعلان کیا ہے کہ چین اورہندوستان امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے ایران سے تیل خریدنے کو بند کرنے سے متعلق درخواست کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں.
اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق چین، ہندوستان اور ترکی نے ابھی تک وائٹ ہاؤس کی اس درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے.
ایک سینئر ہندوستانی اہلکار نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے ایران سے تیل کی برآمدات کو روکنے کی امریکی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔
ٹیگس