امریکہ کی ناکام افغان پالیسی
امریکا اپنی افغان حکمت عملی کا جائزہ لینے کی تیاری کررہا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کا جائزہ بھی شامل ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان پالیسی کا وسیع ترجائزہ اگلے چند ماہ میں شروع کیاجاسکتاہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں پیش رفت میں کمی اورمطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پرکئی مرتبہ مایوسی کا اظہار کرچکےہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مجوزہ جائزے میں موجودہ حکمت عملی کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیاجائےگا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے افغانستان میں طالبان دہشتگردوں کو ختم کرنے اور اس ملک میں امن و امان بحال کرنے کا بہانہ بنا کر افغانستان پر چڑھائی کی اور بے گناہ افغان عوام کا بے تحاشا خون بہایا لیکن کئی سال سے افغانستان پر قابض امریکہ اور نیٹو کو نہ فقط اس ملک میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی بلکہ امریکہ کو شکست ہوئی اور طالبان کو ختم کرنے کا نعرہ لگانے والے امریکہ نے کئی سال تک جنگ کا طبل بجانے کے بعد اب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بات کرنے کو ترجیح دی جس سے امریکہ کی شکست اور دوغلی پالیسی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔