Jul ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • جرمنی میں چاقوبردار شخص کا حملہ، 14 افراد زخمی

جرمنی میں مشتبہ شخص کے بس میں گھس کر چاقو سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شمالی شہر لئیوبک میں ایک چاقو بردار شخص نے مسافروں سے بھری بس میں داخل ہوکر اس میں موجود لوگوں کو پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔ اس حملے میں 14 مسافر زخمی ہوئے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ چاقو تھامے شخص نے ادھیڑ عمر کی خاتون کو سب سے پہلے نشانہ بنایا، حملہ آور نے خاتون کے سینے میں چاقو مارا اور اس کے بعد دیگر مسافروں پر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا کہ ابتدائی طور پر واقعے کا سبب بننے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس میں دہشت گردی کے محرکات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جرمنی کے مغربی شہرمیونسٹر میں ایک وین راہ گیروں پر چڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور30 زخمی ہو گئےتھے۔

یاد رہے کہ جرمنی میں حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جہاں ہجوم پر گاڑیاں چڑھا کر کئی شہریوں کی جان لی جا چکی ہے، دسمبر2016 میں برلن میں کرسمس کے موقع پر ایک ٹرک اغوا کر کے ہجوم پرچڑھا دیاگیا تھا جس میں 12افراد ہلاک اور48 زخمی ہوگئے تھے۔

 

ٹیگس