Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • روس اور جرمنی کی جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید

روس کے صدر اور جرمن چانسلر نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیاہے

روسی صدر ولادیمیر پوتین اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے گزشتہ روز برلن میں ایک ملاقات کے دوران عالمی جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیاہے.

ہونے والی ملاقات کے موقع پر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ بہت ہی اہم ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے معاہدے کو جس کا مقصد عالمی اور علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنا اور جوہری ہتھیاروں کا عدم پھیلاو ہے محفوظ ہونا چاہیئے.

انہوں نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کی واپسی اور اس ملک کی بحالی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے.

جرمن چانسلر نے بھی اس ملاقات میں انسانی حقوق کے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متنازع مسائل صرف مذاکرات کے ذریعہ حل کیے جا سکتے ہیں.

مرکل نے کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں.

ٹیگس