Aug ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • شام میں امریکیوں کی موجودگی غیرقانونی

روس نے کہا ہے کہ امریکہ، شام سے فورسز نکالنے کی بات پر پہلے خود عمل کرے۔

روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران  شام سے ایران کے انخلا کے حوالے سے امریکی مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی فورسز غیر قانونی طور پر شام میں ہیں لہذا وہاں سے نکلنے کی بات پر پہلے امریکہ خود عمل کرے۔

روسی ترجمان نے امریکیوں سے استفسار کیا کہ امریکہ کیوں اور کس مقصد سے شام کے بعض علاقوں میں موجود ہے اور کس قانون کے تحت اپنی موجودگی کو جواز بنا رہا ہے اور کیا اس نےاس حوالے سے کسی سے معاہدہ کیا ہے۔

ماریا زاخارووا نے مزید کہا کہ شام میں امریکیوں کی موجودگی غیرقانونی اور عالمی قوانین کے بالکل منافی ہے۔

ٹیگس