Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • شام کے خلاف نئے مغربی سینیریو کا مقابلہ کرنے کے لئے روس کا اعلان آمادگی

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے خلاف نئے مغربی سینیریو کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ممالک شام کا نظام حکومت تبدیل کرنے کے لئے نئے بہانوں کی تلاش میں ہیں جبکہ روس اس سلسلے میں ہر طرح کے سینیریو کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔انھوں نے شام کے خلاف امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے دھمکی آمیز بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ، دھمکی کی زبان کے علاوہ اور کوئی زبان نہیں جانتا۔جان بولٹن نے جمعرات کے روز جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد ادلب کو واپس لینے کے لئے ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔انھوں نے ان اطلاعات کے بہانے شام پر حملہ کرنے کی ایک بار پھر دھمکی بھی دی۔

ٹیگس