Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکا کے دو اہم مالی اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا

واشنگٹن فری بیکن جریدے نے خبر دی ہے کہ امریکا کے دو مالی اداروں نے کہا ہے کہ وہ ایران کی مالی دسترسی کو ختم کرنے کے امریکی حکومت کے فیصلے کے پابند نہیں ہیں۔

واشنگٹن فری بیکن جریدے نے لکھا ہے کہ جی پی مورگن اور سیٹی بینک سے رابطہ کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ سوئیفٹ کے رکن امریکا کے یہ دونوں اہم مالی ادارے، بین الاقوامی مالی منڈیوں تک ایران کی رسائی کو روکنے کے امریکی فیصلے کی پابندی نہیں کریں گے-

امریکا کی غیر قانونی ایران مخالف پابندیوں پر دیگر ملکوں اور مالی اداروں منجملہ بعض امریکی مالی اداروں کی جانب سے عمل نہ کرنے کا مسئلہ امریکی حکام کے لئے مسلسل پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے-

امریکی حکام نے ایران مخالف پابندیوں کو اہمیت نہ دینے کے یورپی ملکوں اور علاقے میں واشنگٹن کے بعض اتحادی ملکوں کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

اس درمیان امریکا کے خارجہ سکریٹری اے ویس میچل نے کہا ہے کہ اس وقت امریکا نے چار ہزار ایک سو نوے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن میں سے پانچ سو اسّی پابندیاں صرف روس کے خلاف ہیں- دیگر ملکوں کے بارے میں امریکی حکومت کی جانب سے پابندیوں کے حربے کی عالمی سطح پر مخالفت کی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے امریکا اس وقت عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑ گیا ہے-

 

ٹیگس