Aug ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • پوپ فرانسس اورکارلو میریا کے مابین شدید اختلافات

سینیئرآرک بشپ کارلو میریا نے پوپ سے بغاوت کر تے ہوئے ان پر چرچ میں ہونے والی بداعمالیوں کو چھپانے کا الزام عائد کیاہے۔

روزنامہ جنگ کا کہنا ہے کہ سینیئرآرک بشپ کارلومیریا نے پوپ فرانسس کو گیارہ صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکی چرچز کے بارے میں میری شکایت پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ پوپ نے غلط لوگوں سے پابندی ختم کی ،عالمی چرچ کو اپنی ان غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہیے اور ایک اچھی مثال قائم کرنی چاہیے ۔

واضح رہے کہ اس طرح کے شدید اختلافات اور چرچ کی دو ہزار سالہ تاریخ میں پوپ کو ایساخط کسی نے نہیں لکھا، تاہم ویٹیکن نے الزامات پر فوری طور پرتبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے۔

ٹیگس