Sep ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • افغان طالبان اور امریکا کے مذاکرات

افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم واشنگٹن سے بات چیت کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بات چیت کا اگلا دور رواں ماہ میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگا جس میں قیدیوں کے تبادلے، اعتماد سازی کے اقدامات اور باضابطہ مذاکرات کے لیے پس پردہ بات چیت  کے خاتمے جیسے نکات زیرغور ہوں گے۔

پہلے مذاکراتی مرحلے میں طالبان کی جانب سے اپنی اعلیٰ قیادت کے خلاف پابندیاں ختم کرنے اور امریکی جیلوں میں قید تقریباً 2 ہزار طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ بدلے میں واشنگٹن نے بھی اپنے شہریوں کی رہائی کے مطالبے کو دہرایا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ طالبان امریکا کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔ کئی سال تک افغانستان میں عوام کا قتل عام کرنے والے امریکہ کو اب یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ ہر مسئلہ کا حل جنگ، دھونس دھمکی اور طاقت کا استعمال نہیں ہے۔

ٹیگس