Sep ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی ضمانت فراہم کرے، روس کا مطالبہ

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی قدردانی کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی ضمانت فراہم کرے۔

آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے ویانا میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ آئی اے ای اے، ایٹمی معاہدے کی بقا اور اسے جاری رکھنے کے لئے راہ ہموار اور ایک غیر جانبدار ادارے کی حیثیت سے اپنی بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اولیانوف نے کہا کہ روس اس بین الاقوامی معادہدے پر عمل کرتے ہوئے اسے مضبوطی کے ساتھ باقی رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ برسوں کے مذاکرات کے بعد ایران اور گواپ پانچ جمع ایک سے امریکہ نے آثھ مئی کو نکلنے کا اعلان اور ایران کے خلاف پابندیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کی جانب سے دنیا کے مختلف ملکوں پر ایران سے تیل اور دیگر مصنوعات نہ خریدنے کا دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔

البتہ ایٹمی معاہدے کے دیگر متمام فریقوں نے اس معاہدے کو باقی اور اس پر کاربند رہنے پر تاکید کی ہے۔

ٹیگس