ایٹمی معاہدہ باقی رہے گا، وال اسٹریٹ جنرل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i335589-ایٹمی_معاہدہ_باقی_رہے_گا_وال_اسٹریٹ_جنرل
چین، ہندوستان اور ترکی ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹرمپ حکومت کی مدت پوری ہونے تک ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش و حمایت کرتے رہیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدہ باقی رہے گا، وال اسٹریٹ جنرل

چین، ہندوستان اور ترکی ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹرمپ حکومت کی مدت پوری ہونے تک ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش و حمایت کرتے رہیں گے۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یورپی حکام امریکی پابندیوں اور یورپی کمپنیوں کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی راہوں کا بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یورپی ملکوں کو امید ہے کہ چین، ہندوستان اور ترکی ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور یوں ٹرمپ حکومت کی مدت ختم ہونے تک ایٹمی معاہدہ آگے بڑھتا رہے گا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی حکام کا خیال ہے کہ امریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے میں ایران کے ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے کا انحصار غیر یورپی ملکوں کی جانب سے تیل کی خریداری جاری رہنے پر ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق یورپ والوں کو یقین ہے کہ امریکی ووٹرز سن دو ہزار بیس کے انتخابات میں ایسے صدر کا انتخاب کریں گے جو موجودہ پالیسیوں سے یوٹرن لے کر پچھلے ٹریک پر واپس آ جائے گا۔