اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے صدر مملکت کا خطاب
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تہتّر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ بحران کو ختم کرنے کیلئے جوہری معاہدہ ایک دھائی سے زائد سفارتکاری اور مذاکرات کا نتیجہ تھا اوراسلامی جمہوریہ ایران اب تک اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے مگر امریکی حکومت نے ابتدا سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا اور مختلف حیلے بہانوں سے اس معاہدے سے نکل گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو کسی بھی رکن ملک کو اندرونی مسائل کے لئے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینا چاہئے۔
صدر مملکت نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی غلط پالیسی شکست سے دوچار ہو گی، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی عالمی قوانین کی پاسداری اور اصولوں پر استوار ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے ساتھ گفتگو کیلئے امریکہ کے پروپیگنڈے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کس معیار کے تحت امریکہ کی وعدہ خلاف حکومت کے ساتھ گفتگو کرے؟۔
ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات جوہری معاہدے کے تحفظ اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کے تحت ہونے چاہئیں نہ کہ اس کے برخلاف اور ماضی کی جانب واپسی ایک بڑی غلطی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی پالیسی جنگ، دھمکی، جبر کے برعکس اور مشرق وسطی میں امن اور جمہوریت کی حمایت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر ہے اور ایرانی قوم نے بڑی قربانیاں دیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایرانی عوام دہشت گردوں کی کارروائیوں کی وجہ سے بے گناہ شہریوں کی شہادت پرعزادار ہے اور یورپ میں پٹرو ڈالر کی وجہ سے مغربی دارالحکومتوں اور انٹرویو کے ذریعے دہشت گردوں نے اس قسم کی وحشیانہ دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کی۔
ایران کے صدر نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ اور علاقے میں امن و ترقی کو ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، عالمی مسائل کو امن پسندانہ طریقے سے حل کرنے کا حامی ہے اور کسی بھی ملک کے خلاف جنگ کا ارادہ نہ ماضی میں تھا اور نہ اب ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے دنیا کے ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ امن و صلح کے طلبگار ہیں تو ایران سے بہتر دوست آپ نہیں ڈھونڈ سکتے۔