Oct ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • نقاب پر پابندی انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی

انسانی حقوق کمیٹی نے نقاب پر پابندی کے فرانسیسی جواز کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے نقاب پر پابندی کے فرانسیسی جواز کو غیر تسلی بخش قرار دیاہے۔

انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس سے نقاب پر پابندی کے قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور فرانس کو جواب دینے کے لیے ایک سو اسی دن کا وقت دیا ہے۔

واضح رہے کہ نقاب پر پابندی کے خلاف فرانس میں سزا پانے والی دو خواتین نے کمیٹی میں شکایت درج کرائی تھی۔

انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس سے دونوں خواتین کو ہرجانا ادا کرنے کا بھی کہا ہے، فرانس نے نقاب پر پابندی کا بل دو ہزار دس میں منظور کیا تھا، جس کے بعد اب اس پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔

 

ٹیگس