Oct ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر  تباہ

طالبان نے مشرقی افغانستان کے صوبے لوگر میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے نن تک آسیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ طالبان نے مشرقی افغانستان کے لوگر نامی صوبے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

ہیلی کاپٹر پر «خروار» نامی شہر میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ گرکر تباہ ہوا۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ امریکی ہیلی کاپٹر لوگر صوبے کے خروار نامی گاؤں پر حملہ کرنے جا رہا تھا، جسے طالبان نے کارروائی سے قبل ہی مار گرایا۔

امریکی حکام حادثے کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹرمار گرایا گیا تھا۔

ٹیگس