Nov ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک وائٹ ہیلمٹ گروپ کی حمایت بند کرے، روس کا مطالبہ

روس نے شام میں سرگرم وائٹ ہیلمٹ گروپ کو دہشت گردوں کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے یورپی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نام نہاد امدادی گروپ کی حمایت ترک کردے۔

ہفتے کے روز روسی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کا ایک بازو ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس گروپ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا چاہیے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ کا حقیقی چہرہ جلد یا بدیر ساری دنیا کے سامنے آشکارا ہوجائے گا لہذا یورپی ممالک کو چاہیے کہ وہ مذکورہ گروپ کی حمایت بند کردیں۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ نے ایک بار پھر شامی حکومت کے خلاف ہنگامہ کھڑا کرنے کے لیے کیمیائی اسلحے کے استعمال کا ڈرامہ رچانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ٹیگس