Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ کانگریس کی جانب سے ٹرمپ کے ٹیرف پر امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

ہندوستان میں کانگریس کے رہنماؤں نے امریکی سپریم کورٹ میں ٹرمپ کے ٹیرف پر فیصلے کی تعریف کی ہے

سحرنیوز/ہندوستان    کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے نے ٹرمپ کی پوری ٹیرف حکمت عملی کو پلٹ دیا! یہ فیصلہ اس کے نظریاتی ڈھانچے کے پیش نظر حیران کن ہے۔ یہ تین چھے کا فیصلہ ہے۔ امریکی چیک اینڈ بیلنس کا نظام اب بھی کام کر رہا ہے۔

 

کانگریس رہنما پون کھیڑا نے بھی ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی کا کام شیطان کا ہوتا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے نام نہاد عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا ہے-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پہلے ہی تنازعات میں گھری ہوئی تھی۔ حالیہ بورڈ آف پیس سمٹ میں ٹرمپ نے دعوی کیا کہ انہوں نے دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو ہزار پچیس کے تنازع کو روکا تاہم ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعہ حاصل کی گئی تھی۔

 

ٹیگس