پاکستان ؛ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار جاں بحق، آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک لیفٹینینٹ کرنل اور ایک سپاہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کر کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب بنوں کے علاقے میں ایک خودکش بمبار سمیت دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جا رہا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اگلے دستے نے گاڑی میں سوار خودکش بمبار کو بروقت روک لیا اور اس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا، یہ دہشت گرد بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، یوں ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار خودکش حملہ آور خاتون کو دہشت گرد کمانڈر شاہ ولی عرف طارق کوچی کا دست راست بتایا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خاتون خود کش حملہ آور سے ایک پستول ، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور حملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔