ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو، مختلف امور پر تبادلہ خیال
Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے فون پر بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی فریم ورک کے اندر سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel