Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پورے خطے پر قبضہ اسرائیل کا حق ہے: اسرائیل میں امریکی سفیر کی ہرزہ سرائی

قابض اسرائیل میں امریکہ کے صیہونیت نواز سفیر مائیک ہکابی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے، پورے خطے پر قبضہ اسرائیل کا حق ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:   غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک پروگرام میں امریکی سفیر نے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق ہے، اسرائیل کا دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر قبضہ کرنا ٹھیک ہوگا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ نیل سے فرات تک کے تصور کا تعلق گریٹر اسرائیل کے شدت پسند نظریے سے ہے۔ یاد رہے کہ مائیک ہکابی کو گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قابض اسرائیل میں امریکا کا سفیر مقرر کیا تھا۔

 

ٹیگس