Nov ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی معاہدے پرعمل پیرا : ایٹمی ایجنسی

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پرعمل کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ہم نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے ایران اپنے ایٹمی وعدوں پر عمل پیرا ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ہماری نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ یوکی آمانو نے ایران کی جانب سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے کی بات کی ہے جبکہ اس سے قبل بھی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایران کے جوہری پروگرام کے پر امن ہونے کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اپنے وعدے پرعمل کر رہا ہے۔

 

ٹیگس