Nov ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • فرانس میں حکومت کے خلاف وسیع عوامی مظاہرہ

فرانس میں ایندھن کی قیمت میں اضافے کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔

فرانسیسی عوام نے شمال مغربی فرانس اور جنوبی فرانس نیز مغربی فرانس میں واقع تیل کے تین بڑے بڑے ذخائر تک جانے والے راستوں کو بند کردیا ہےفرانس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمت میں اضافے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران اب تک ایک شخص ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دو سو دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہزاروں فرانسیسیوں نے ہفتے کے روز مختلف شہروں میں سڑکیں مسدود کر کے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا اور احتجاج کا یہ سلسلہ پیر کے روز بھی جاری۔پہلے یہ مظاہرے پرامن رہے مگر بعد میں تشدد کی شکل اختیار کر گئے۔

ٹیگس