Dec ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرین کی فتح

فرانس میں ایندھن اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف یلو جیکٹ مظاہروں کے شرکا کے مطالبات مان لئے گئے ہیں اور فرانس کے وزیر اعظم جلد ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو معطل کرنے کا اعلان کر دیں گے۔

فرانس میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایڈورڈ فلیپس جلد ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو معطل کرنے کا اعلان کر دیں گے-

فرانسیسی شہریوں کے احتجاجی مظاہرے جو یلو جیکٹ مظاہروں کے نام سے مشہور ہوئے، تین ہفتے قبل بیک وقت فرانس کے کئی اہم شہروں میں  شروع ہوئے جو تیزی کے ساتھ ملک کے دیگر علاقوں خاص طور پر دارالحکومت پیرس تک پھیل گئے-

احتجاجی مظاہروں کی چنگاری دو فرانسیسی شہریوں نے لگائی- انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فرانسیسی شہریوں سے کہا کہ وہ ایندھن اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر مظاہرے کریں-

ان پرتشدد مظاہروں میں دسیوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک اسّی سالہ معمر خاتون بھی شامل ہے-

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں نے بعد میں صدر میکرون کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف احتجاج کا رنگ لے لیا اور ایک انقلاب کی شکل اختیار کر گیا-

ان مظاہروں سے صورتحال اتنی زیادہ خراب ہو چکی تھی کہ حکومت ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر بھی غور کرنے لگی تھی-

 

ٹیگس