فرانس، 18 دنوں سے جاری مظاہروں میں شدت
فرانس کافی عرصے سے بے روزگاری اور افراط زر کی شرح میں مسلسل اضافے سے دوچار ہے اور حال ہی میں حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے خلاف شروع ہونے والا مظاہروں کا سلسلہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہوگیا ہے۔
فرانس میں عوامی مظاہروں اور احتجاج میں وسعت اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی وجہ سے ملک میں سیاسی اور سماجی کشیدگی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
عوام نے حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر احتجاج اور مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جسکا دائرہ دارالحکومت پیرس کے علاوہ کئی شہروں تک پھیل گیا ہے۔
بعض رپوٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سات سو کے قریب لوگوں کو مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔