الجزائر: فرانس کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج درج کرایا گیا
اطلاعات کے مطابق الجزائر میں فرانس کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور فرانس کے ٹی وی چینل "فرانس 2" سے نشر ہونے والے ایک پروگرام کے سلسلے میں حکومتِ الجزائر کا احتجاج درج کرایا گیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ چینل "فرانس 2" سے نشر ہونے والے ایک توہین آمیز پروگرام کے خلاف احتجاج کے لئے دارالحکومت الجزیرہ میں فرانسیسی ناظم الامور کو طلب کیا گیا۔
الجزائر کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چینل "فرانس 2" سے نشر ہوئے پروگرام میں الجزائر اور اس کے سرکاری اداروں اور شخصیات کے خلاف جارحیت اور ان کی توہین کی گئی ہے۔ الجزائر کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ درج کیے گیے احتجاج میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ اس صحافتی جارحیت کے نتائج سے پیدا ہونے والے خطرات کا ذمہ دار صرف مذکورہ چینل نہیں ہے بلکہ اس سے متعلق نگراں اداروں پر بھی اس جارحیت اور توہین کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چینل فرانس 2 نے گزشتہ جمعرات کو ایک پروگرام نشر کیا تھا جس میں الجزائر پر فرانس میں ایک سوشل میڈیا سے وابستہ سرگرم کارکن کو، جسے الجزائر نے دہشت گرد قرار دیا ہے، اغوا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
جولائی سنہ 2024 میں الجزائر اور فرانس نے مغربی صحرا کے بارے میں اختلافات پیدا ہونے کے بعد سفارتی تعلقات کو ناظم الامور کی سطح تک کم کر دیا تھا۔