Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کا تازہ خطاب، مغربی میڈیا کی خاص کوریج

رہبر انقلاب اسلامی کے عید بعثت کے خطاب کو مغربی میڈیا نے خاص کوریج دی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہفتہ، 17 جنوری کو عید بعثت کی مناسبت سے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب فرمایا۔ آپ نے اپنے خطاب میں ایران کے بعض شہروں میں ہونے والے حالیہ بلووں اور فتنہ انگیزیوں کو امریکی سازش اور ان کا اصل مجرم امریکی صدر کو قرار دیا۔ مغربی بالخصوص یورپی میڈیا نے اس خطاب کو خاص اہمیت اور کوریج دی ہے۔

 

روئیٹرز خبررساں ایجنسی نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکی صدر کو "مجرم"  قرار دیئے جانے کی سرخی لگائی اور لکھا کہ ایران کے سپریم لیڈر نے ایرانی عوام پر الزامات لگانے اور ان کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصان کے لیے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیا۔

روئیٹرز نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس جملے کو بھی نمایاں طور پر جگہ دی ہے کہ "یہ بلوا اس لحاظ سے بھی مختلف تھا کہ امریکی صدر خود اس قضیہ میں کود پڑے اور ایران میں رونما ہونے والے تغیرات میں براہ راست کردار ادا کیا اور مداخلت کی ۔"

ادھر "فرانس 24" چینل نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکی صدر اور واشنگٹن کو بلووں اور بدامنی کا مجرم قرار دیئے جانے کو اہم سرخی کے طور پر منتخب کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

برطانوی چینل اسکائی نیوز، اٹلی کے کوریرے دیلاسیرا اور دیگر یورپی اور امریکی اخبارات اور ذرائع ابلاغ نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کے "ٹرمپ مجرم ہے" اور "امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے" جملات کو اپنی نشریات اور اشاعت میں خاص جگہ دی ہے۔

 

ٹیگس