برطانوی وزیر اعظم پر عدم اعتماد
Dec ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے پیش کی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں، تھریسامے نے ملک کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا جب کہ تھریسامے پراعتماد نہیں لہٰذا ایوان زیریں حتمی فیصلہ کرے۔
لیبر پارٹی کے جیرمی کوربن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پر رائے شماری کرسمس سے پہلے کروائی جائے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر ساتھی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہے جب کہ وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ پر رائے شماری 14 جنوری تک موخر کردی تھی۔