گیبون میں ناکام فوجی بغاوت کی مذمت
افریقی یونین نے گیبون میں ناکام فوجی بغاوت کی مذمت کی۔
افریقی یونین کے کمیشن کے صدرموسی فکی نے اپنے ٹویٹ میں غیر قانونی طور پر ہر قسم کی تبدیلی کی مخالفت کی۔ ادھر گیبون کی حکومت نے ملک کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال مکمل طور پر حکومت کے کنٹرول میں ہے اور جونیئر فوجی آفیسروں کی جانب سے سرکاری ریڈیو پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور 4 فوجی آفیسروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک فرار کر گیا۔
واضح رہے کہ کل افریقی ملک گیبون میں جونیئر فوجی آفیسروں نے سرکاری ریڈیو پر قبضہ کرکے فوجی بغاوت کا اعلان کیا تھا۔
گیبون میں 50 سال سے ایک ہی خاندان برسراقتدار ہے موجودہ صدر نے 2009 میں عہدہ سنبھالا تھا جب کہ اس سے قبل ان کے والد برسراقتدار تھے۔ طویل دور اقتدار کے باعث عوام میں غیر مقبول ہوتی حکومت کو پہلی بار فوجی بغاوت کا سامنا ہے۔