Jan ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • فرانس کی معاشی حالت کے بارے میں وزیر خزانہ کا انتباہ

فرانس کے وزیر خزانہ نے خبر دار کیا ہے کہ یلو ویسٹ مظاہرے جاری رہنے کی صورت میں ملک کو سخت معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں فرانس کے وزیر خزانہ برونو لومر نے کا کہنا تھا کہ یلو ویسٹ مظاہرے جلد ختم ہونا چاہئیں بصورت دیگر عالمی تجارت کے حوالے سے فرانس کے لیے یہ سیاہ ترین سال ہو گا۔
فرانس کے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مظاہروں کی وجہ سے ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی واقع ہو گی۔
 فرانس میں سترہ نومبر سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

ٹیگس