Jan ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں مارشل لا لگنے کا خدشہ

برطانیہ میں بریگزٹ معاملے پر بحران بدستور جاری ہے اور جمہوریت کے حوالے سے اس ملک میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ بریگزٹ ڈیل نہ ہونے کا نتیجہ سول نافرمانی کی صورت میں نکلا تو شرپسندوں پر قابو پانے کے لیے اس کے پاس مارشل لا، کرفیو اور فوج کے استعمال سمیت کیا اختیارات ہیں۔ اس درمیان برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کوک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مارشل لا لگانے کا آپشن ہے مگر یہ آپشن استعمال نہیں کریں گے۔

برطانیہ یورپی یونین سے 29 مارچ کو الگ ہو رہا ہے تاہم الگ ہونے کا کوئی معاہدہ ابھی تک طے نہیں پا سکا جس کی وجہ سے یہ ملک سیاسی بحران سے دوچار ہوا ہے۔

ٹیگس