Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • عالمی ممالک کا متحدہ مؤقف: غزہ میں جنگ کا خاتمہ اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری

دنیا بھر کے ممالک کی ایک بڑی تعداد نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ میں جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے اور مریضوں کو علاج کے لیے مغربی کنارے تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اٹلی، فرانس، آسٹریا، برطانیہ، بیلجیم اور کینیڈا سمیت پچیس ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں غزہ پٹی میں تشدد اور شہریوں کے قتل عام کو فوری طور پر بند کرنے اور مریضوں کو علاج کے لیے مغربی کنارے تک رسائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
انہوں نے ایک پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے کے لیے طبی راہداری کو دوبارہ کھولے، تاکہ غزہ سے طبی انخلاء دوبارہ شروع ہو اور مریضوں کو وہ علاج مل سکے جس کی انہیں فلسطینی علاقوں میں اشد ضرورت ہے۔ بیان میں غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے رویے پر بھی تنقید کی گئی ہے
اعلامیے پر دستخط کرنے والوں نے اعلان کیا ہے کہ انسانی امداد فراہم کرنے کی صیہونی حکومت کی روش، عدم استحکام پیدا کرتی ہے اور غزہ کے لوگوں کاانسانی وقار پامال کرتی ہے
انہوں نے صیہونی حکومت سے غزہ میں ادویات اور طبی سامان بھیجنے پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس