پاکستان میں کثیرالقومی بحری امن مشق
Feb ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
مشق امن 2019 کا آغاز آج سے کراچی میں ہو رہا ہے جس میں 45 ممالک کے بحری جہاز شرکت کریں گے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق سال 2007 سے پاکستانی بحریہ کے تحت ’’مشق امن‘‘ کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے تاہم آج 8 تا 12 فروری کو 45 سے زائد ممالک اپنے بحری جہازوں کے ساتھ اور مندوبین کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔
یہ مشق 2 مراحل پر مشتمل ہے جس میں ہاربر فیز اور سی فیز شامل ہیں۔ ہاربر فیز کے دوران مختلف سیمینارز، مباحثے اور عملی مظاہروں پر مشتمل ہے۔
علاوہ ازیں عالمی سیاست کے تغیر و تبدل، بحیرہ ہند میں ابھرنے والی نئی میری ٹائم جہتوں پر غور و فکر کے موضوع پر 3 روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ متعدد نقصانات اور قربانیوں کے بعد پاکستان ایک ذمے دار ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے ۔