اپنا دفاعی نظام تباہ کرو: امریکہ کو روس کی دھمکی
Feb ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
روس نے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پرعمل درآمد کے لیے شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا رومانیہ میں نصب اپنا دفاعی نظام اور لڑاکا ڈرونز تباہ کر دے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکا ایم کے 41 میزائل ڈیفنس سسٹم اور لڑاکا ڈرونز تباہ کردے تو روس جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پرعمل درآمد کرے گا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کو طلب کرکے روسی شرائط سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی این ایف معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے اعلان پر روس نے بھی معاہدے پر عمل درآمد معطل کردیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ اور روس کے مابین ایک نیا تنازع شروع ہوا۔