عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ
عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں مبینہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے چوتھے روز ہندوستانی وکلا کی جانب سے گزشتہ روز دیئے گئے دلائل کے جواب الجواب میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے دلائل دیئے۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہی، 18 فروری کو ہندوستان نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔
20 فروری کو ہندوستانی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا نے ہندوستانی وکلا کے دلائل کے جوابات دیئے جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ تین سے چار ماہ کے دوران سنائے جائے کا امکان ہے۔