Mar ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرمیں بم کی اطلاع

حکام کے مطابق کمپنی، یورپی یونین کے ایکزیگٹو کمیشن کے لیے بطور کنسلٹنٹ آفس استعمال ہو رہا تھا تاہم کمپنی کا نام بتانے سے گریز کیا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر سے متصل ایک کمپنی میں بم کی اطلاع ملنے پر عمارت کو عملے سے خالی اور اطراف کی سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق فون پر ملنے والی بم کی اطلاع کے نتیجے میں عمارت میں موجود 40 افراد کو فوری طور پر نکال لیا گیا۔

پولیس نے کمپنی کے اطراف کی سڑکیں بھی نقل و حرکت کے لیے بند کردیں اور دھماکہ خیز مواد کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی سمیت اطراف کی تمام سڑکوں کو تلاشی کے بعد جزوی طور پر آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔

 

ٹیگس