اسرائیل کی مذمت میں ایک اور قرارداد کی منظوری
Mar ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے ہاتھوں واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔
جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کی جاری کردہ قرارداد میں غزہ پٹی میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کو غیر قانونی، پرتشدد اور ہلاکت خیز قرار دیا گیا ہے۔
اس قرارداد میں قانون کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والے تمام اسرائیلی حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ قرارداد اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پاکستان نے پیش کی تھی جیسے تئیس ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ آٹھ ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی جبکہ پندرہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
یہ قرارداد اسرائیل کے سب سے بڑے حامی امریکہ اور برطانیہ کی تمام تر مخالفت اور رخنہ اندازیوں کے باوجود منظور کی گئی۔