Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • ایک اور بوئنگ 737 کی ہنگامی لینڈنگ

امریکہ میں بوئنگ سات سو سینتیس طیارے میں آنے والی بدبو کے بعد اسے ہنگامی طور پر لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریاست ورجینیا کے لاؤڈن علاقے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد طبی امداد کے کئی ضرورتمند مسافروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بدبو سے طیارے میں پیدا ہونے والی آلودگی کی بنا پر کئی افراد کو سانس لینے میں مشکل پیش آنے لگی جنھیں طبی امداد کی بھی ضرورت ہوئی اور پرواز کے ذمہ دار عہدیدار اسپتال منتقل اور وہاں کے تمام اخراجات قبول کرنے پر مجبور ہو گئے۔

واضح رہے کہ دس مارچ کو ایتھوپیا میں بوئنگ سات سو سینتیس طیارہ جو ادیس ابابا سے نیروبی جا رہا تھا گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام کے تمام ایک سو ستاون مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسی قسم کا ایک طیارہ اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں انڈونیشیا میں بھی گر کر تباہ ہوا تھا اور اس میں بھی ایک سو نواسی مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔ان دونوں حادثات کے بعد دنیا کے بیشتر ملکوں نے ان طیاروں کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ٹیگس