سوئیزرلینڈ میں ماحولیات کے حامیوں کے مظاہرے
ہزاروں افراد نے سوئیزرلینڈ کے مختلف شہروں میں تحفظ ماحولیات کے حق میں مظاہرے کیے ہیں۔
سوئیزرلینڈ کے بیس شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگوں نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر موسمیاتی تبدیلیوں اور زمین کی حدت میں اضافے جیسے معاملات پر حکومتوں کی بے توجہی کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ دیر ہونے سے قبل ماحولیاتی تبدیلی جیسے معاملات پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات انجام دے۔اس سے پہلے یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی ایسے ہی مظاہرے کیے جا چکے ہیں اور پچھلے ہفتے مختلف یورپی شہروں میں طلبا نے ماحولیات کے معاملات پر توجہ دلانے کے لیے کلاسوں کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔احتجاج کرنے والے طلبا و طالبات ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے معاملات پر عالمی رہنماؤں کے کردار کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیات سے متعلق قومی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی نشاندھی کی گئی تھی۔