سری لنکا کے وزیر دفاع اور پولیس سربراہ کی برطرفی
Apr ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
سری لنکا کے صدر سری سینا نے کولمبو کے دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد اپنے ملک کے وزیر دفاع اور پولیس سربراہ کو برطرف کر دیا۔
سری لنکا کے صدر سری سینا نے وزیر دفاع اور پولیس سربراہ کی برطرفی سے متعلق اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولمبو بم دھماکے انٹیلیجینس اداروں کی ناکامی کا نتیجہ ہیں۔
سری لنکا میں وزیر دفاع اور پولیس سربراہ کی برطرفی کا اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم رانیل وکرمہ سنگھے نے بھی کولمبو بم دھماکوں کو انٹیلی جینس اداروں کی ناکامی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
اتوار کے روز کولمبوں میں ہونے والے متعدد دہشت گردانہ بم دھماکوں میں تقریبا تین سو ساٹھ افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔