May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • جوہری خطرات کا مقابلہ کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے دنیا میں جوہری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی برادری کی متحدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے مستقل نگراں رابرٹ ماردینی نے کہا ہے کہ دنیا میں جوہری خطرات کو کم سے کم کئے جانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو چاہئے کہ ہم آہنگی کے ساتھ کوششیں کرے۔انھوں نے نیویارک میں این پی ٹی کی جائزہ کانفرنس کی ابتدائی کمیٹی کی تیسری نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور ماضی میں اس سلسلے میں کی جانے والی بندشیں رفتہ رفتہ ختم ہوتی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ ایک ایسی دستاویز ہے کہ جس پر ایک سو اکیانوے ملکوں نے دستخط کئے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مسلسل بین الاقوامی معاہدوں سے نکلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس