Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی وینزویلا کے ہم منصب کے ساتھ اہم ٹیلیفونی گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے وینزویلا کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو کے دوران کیربین میں امریکی اشتعال انگیز اقدامات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل پنٹو سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور کیریبین خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے ایران اور وینزویلا کے درمیان مضبوط اور ہمہ جہت تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیریبین میں بحری سلامتی سے متعلق امریکی اقدامات اور وینزویلا کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے عوام اور منتخب حکومت کے ساتھ ایران کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکا کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی کھل کر مخالفت کرے، جو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے واضح خطرہ ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس موقع پر وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل پنٹو نے ایران کے اصولی مؤقف اور وینزویلا کے عوام و حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وینزویلا کی حکومت اور قوم بیرونی دباؤ، غیر قانونی دھمکیوں اور پابندیوں کے مقابلے میں اپنی قومی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگس