امریکا تیل چوری کا نیا ریکارڈ قائم کر رہا ہے! وینزویلا کے ساحلوں کے قریب ایک آئل ٹینکر کی ضبطگی کی تصدیق
امریکہ نے وینزویلا کے ساحلوں کے قریب ایک آئل ٹینکر کی ضبطگی کی تصدیق کردی۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی نے وینزویلا کے ساحلوں پر ایک آئل ٹینکر کی ضبطگی کی تصدیق کردی۔ امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی کرسٹی نوئم نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا: امریکی کوسٹ گارڈ نے وزارت جنگ کی حمایت سے ایک آئل ٹینکر کو ضبط کرلیا جو آخری بار وینزویلا میں لنگر انداز ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بقول ان کے منشیات کی دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہونے والے ممنوعہ تیل کی غیر قانونی نقل و حمل کا مقابلہ جاری رکھے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
نیویارک ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ضبط شدہ آئل ٹینکر پاناما کے پرچم کے ساتھ سفر کر رہا تھا اور اس میں چین کے ایک آئل تاجر کے لیے سامان تھا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سنچوریز نامی یہ بحری جہاز وینزویلا کا تیل لے جا رہا تھا۔ اخبار نے لکھا کہ یہ جہاز امریکی محکمہ خزانہ کی بلیک لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ یہ کھیپ چین کے ایک آئل تاجر کی ملکیت تھی جو وینزویلا کا تیل چین کی ریفائنریوں میں منتقل کرتا ہے۔