May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران مخالف امریکی اقدامات کا مقابلہ کرنے پر روس کی تاکید

روس کے سیکورٹی اور انرجی کے ادارے کے سربراہ نے ایران مخالف امریکی اقدامات کا مقابلہ کئے جانے پر زور دیا ہے۔

روس کے سیکورٹی اور انرجی کے ادارے کے سربراہ انتون خلوپکوف نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ممکن ہے کہ ایران کے تیل پر پابندی سے منڈیوں میں ایران کے تیل کا کوٹہ دیگر ملکوں میں تقسیم ہو جائے لیکن یہ صورت حال ماسکو کے حق میں نہیں ہے کیونکہ کرملین نہیں چاہتا ہے کہ علاقے میں اس کے اتحادی کمزور ہوں-

مذکورہ روسی عہدیدار نے کہا کہ امریکا نے اپنے اقدامات چار آزاد و خود مختار ملکوں روس، ایران، چین اور وینزوئیلا پر مرکوز کر رکھے ہیں اور وہ مختلف سیاسی، اقتصادی، فوجی اور انرجی کے شعبوں میں ان ملکوں کے خلاف کارروائیاں انجام دے رہا ہے-
روسی عہدیدار نے کہا کہ ایران نے شام میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کا اہم شریک ملک ہے اور دیگر معاملات میں بھی ماسکو اور تہران کے تعلقات اہمیت کے حامل ہوں گے۔

 

ٹیگس